مہر خبررساں ایجنسی کے نمائندے کے مطابق، عید غدیر کے موقع پر "دس کلومیٹر غدیری دسترخوان" پر عوام کو قانونی امور پر مفت مشورے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
قانونی ماہرین اور وکلاء کی تنظیم کے نمائندے ابوذر فضلی نے مہر نیوز کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مارچ کے راستے میں قانونی امور پر مشورے کا اسٹال لگانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ایسا اسٹال نہیں لگایا جاسکا تھا تاہم اس سال دوسرے اسٹالوں کے ساتھ مفت قانونی مشورے کا اسٹال بھی لگایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کی نسبت اس سال عوام کی شرکت میں اضافے کا امکان ہے۔ مارچ میں شرکت کرنے والے بچوں کو بھی مناسب تحفہ دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ